فلسطین کیلئے لوگوں سے دعا کی اپیل کرتا ہوں: ڈیرن سیمی

Published On 12 May,2021 04:15 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جتوانے والے اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے بھی فلسطین کے حق میں بیان جاری کردیا۔

ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ دوسروں کے ساتھ ایسا ہی رویہ رکھنا کیوں اتنا مشکل ہے جیسا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ رویہ رکھا جائے یا پھر اس سے بھی بہتر ہے ایک دوسرے کے ساتھ انسانوں کی طرح برتاؤ کیا جائے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں فلسطین کے لیے لوگوں سے دعا کی اپیل بھی کی۔
 

Advertisement