انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کہنی میں انجری کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے آؤٹ

Published On 17 May,2021 10:58 am

لندن: (دنیا نیوز) انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کہنی میں انجری کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے آؤٹ ہو گئے۔

چھبیس سالہ فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی انجری انگلش کرکٹ ٹیم کے لیے درد سر بن گئی، فاسٹ بولر کہنی میں تکلیف کے باعث آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنی ٹیم سسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں دائیں کہنی میں تکلیف محسوس ہوئی، طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا جس پر جوفرا آرچر کے دورہ نیوزی لینڈ سے بھی آؤٹ ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔
 

Advertisement