لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے پہلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کا ہونا مشکل لگ رہا تھا۔
وسیم خان نے بتایا کہ پی ایس ایل کیلئے جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک سے لوگ آ رہے ہیں، ان کو یکجا کرنا آسان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور دیگر ممالک سے کھلاڑی پی ایس ایل کیلئے آ رہے ہیں، چارٹر فلائٹ یا فرنچائز کے اضافی خرچے کرکٹ بورڈ کرے گا۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل 7 کے لیے ابھی سے کام کر رہے ہیں۔ وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 7 سے پہلے امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسی نیٹڈ ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کو پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کرانے کی منظوری مل گئی ہے، بورڈ فرنچائزز کے ساتھ مل کر انتظامات کو حتمی شکل دے گا۔