پی ایس ایل6: معروف کمنٹیٹر اور پریزینٹر ان ایکشن ہوں گے

Published On 09 June,2021 05:08 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچوں کے لئے معروف کمنٹیٹر اور پریزنٹر ان ایکشن ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ کی ہمہ گیر آواز رمیز راجہ کیساتھ 4 غیر ملکی تبصرہ نگار بھی شامل ہوں گے۔ گرانٹ ایلیٹ، ڈیوڈ گووار ، پومی مبنگوا ، جے پی ڈومنی غیر ملکی نام ہیں جبکہ بازید خان ، طارق سعید ، ثناء میر اور سکندر بخت مقامی کمنٹیٹرز ہوں گے۔ زینب عباس بحیثیت پریزنٹر فرائض انجام دیں گی۔

واضح رہے کہ 21 جون کو کوالیفائر اور ایلیمنٹر 1 سمیت ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز میں مجموعی طور پر 6 ڈبل ہیڈرز شامل ہیں۔ ڈبل ہیڈرز کا پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے(پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) اور دوسرا رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا۔ جس دن صرف ایک میچ ہوگا، اس روز میچ کا آغاز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے) ہوگا۔شیڈول کے مطابق 10 جون کوملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز،پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز،11 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،12 جون کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی،13 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز،ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی،14 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز،15 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہورقلندرز،پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز،16 جون کو ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،17 جون کواسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی،کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز، 18 جون کو ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز،19 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز،ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ،20 جون کو پریکٹس ہوگی۔

21 جون کوکوالیفائر (پوائنٹس ٹیبل پر پہلی بمقابلہ دوسری پوزیشن والی ٹیم ) کھیلے جائینگے ، ایلیمینیٹر 1 (پوائنٹس ٹیبل پر تیسری بمقابلہ چوتھی پوزیشن والی ٹیم)،22 جون کو ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم اور ایلیمینیٹر 1کی فاتح ٹیم) ،23 جون کوآرام/ٹریننگ ہوگی اور 24 جون کو فائنل کیا جائیگا ۔
 

Advertisement