قومی اسمبلی میں اراکین کی بدتمیزی دیکھ کر سر شرم سے جھک گیا، شاہد آفریدی

Published On 15 June,2021 10:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ آج اسمبلی میں جو طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا، غلیظ زبان اور الفاظ استعمال کئے گئے، اس سب کو دیکھ کر سر شرم سے جھک گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ یہ ہیں ہمارے حکمران اور نمائندے؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ تو ایک دوسرے سے تمیز سے بات نہیں کر سکتے، ہماری نمائندگی اور ملک کی ترقی کے لیے کیا کام کریں گے۔ ہوش کے ناخن لیں۔
 

Advertisement