لاہور: (روزنامہ دنیا) قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کیریئر میں کم از کم 2 مرتبہ 3 ون ڈے اننگز میں مجموعی طور پر 340 یا اس سے زیادہ رنز سکور کرنیوالے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔
31 سالہ فخر زمان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں 47 رنز سکور کئے جس کے ساتھ ہی ان کے اپنے گزشتہ 3 ون ڈے میچز میں بنائے گئے رنز کی مجموعی تعداد 341 ہوگئی اور وہ کیریئر میں کم از کم 2 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔
فخر زمان نے 2018ء میں زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں 117 ناٹ آؤٹ، 43 ناٹ آؤٹ اور 210 ناٹ آؤٹ رنز سکور کئے تھے، جنوبی افریقہ کیخلاف آخری 2 ون ڈے میچز میں 193 اور 101 رنز بنانے کے بعد انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں 47 رنز سکور کئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 4 مرتبہ کم از کم 3 ون ڈے اننگز میں مجموعی طور پر 340 رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھارت کے روہت شرما کے پاس ہے۔