کشمیر پریمیئر لیگ: شائقین کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت

Published On 04 August,2021 09:19 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) کشمیر پریمیئر لیگ میں شائقین کو مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کی اجازت کے بعد ٹورنامنٹ انتظامیہ ٹکٹوں کی فروخت کی شروعات کرے گی۔ ذرائع کے مطابق تین ہزار شائقین سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے۔ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں دس ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ سٹیڈیم میں سماجی فاصلے کے ساتھ شایقین کو بٹھایا جائے گا۔

یاد رہے کشمیر پریمیئر لیگ کے شیڈول کے مطابق ایونٹ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا۔ کے پی ایل کے تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، کشمیر پریمیئر لیگ کے اوّلین ایڈیشن کے 19 میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے، مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی ٹیم میرپور رائلز افتتاحی میچ میں مد مقابل ہوں گے۔
 

Advertisement