نئی ٹی 20 رینکنگ، ڈیوڈ مالان بدستور سرفہرست، بابر اعظم کا دوسرا نمبر

Published On 04 August,2021 06:20 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اورویسٹ انڈیزکے درمیان سیریز کے خاتمے کے بعد نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی۔ انگلش بلے باز ڈیوڈ مالان پہلی جبکہ بابر اعظم دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس میں بلے بازی کے شعبے میں انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان 841پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 819پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ ویرات کوہلی تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں، محمد رضوان بھی بلے بازی میں ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی تازہ ٹی 20 رینکنگ میں باؤلنگ، آل راؤنڈر کے شعبے میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔ باؤلنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے، سری لنکا کے ڈی سلوا دوسرے ، راشد خان تیسرے، عادل راشد چوتھے، مجیب الرحمان پانچویں، ٹم سودھی چھٹے، ایڈم زمپا ساتویں، آشٹن ایگرآٹھویں، ایش سودھی نویں جبکہ مچل سنٹنر دسویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کے شعبے میں محمد نبی پہلے، شکیب الحسن دوسرے، رچرڈ بیرنگٹن تیسرے، میکسویل چوتھے ، اومان کے خاور علی پانچویں، کولنز اوبویا چھٹے، روحان مصطفی ساتویں، گیرتھ ڈیلنے آٹھویں، مچل مارش نویں جبکہ سین ولیمز دسویں نمبر پر ہیں۔
 

Advertisement