ویسٹ انڈیز کیخلاف جیت نے مصباح الحق کو سنبھال لیا

Published On 06 August,2021 10:33 am

لاہور:(روزنامہ دنیا) ویسٹ انڈیز کیخلاف بارش سے متاثرہ ٹی ٹونٹی سیریز میں ایک،صفر سے کامیابی نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو سنبھال لیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کیخلاف مختصر فارمیٹ کی سیریز ہارنے والے مصباح الحق کے متعلق یہ خیال ظاہر کیا جاتا رہا ہے کہ وہ کوچنگ کی ناتجربہ کاری کے سبب ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے موزوں نہیں اور اسی وجہ سے تبدیلیوں کے عمل کی خاطر ان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کارکردگی مرکز نگاہ سمجھی جا رہی تھی لیکن موسم سے بری طرح متاثرہ سیریز کے بعد پی سی بی اور کرکٹ کمیٹی کیلئے مصباح الحق کے وائٹ بال مستقبل کا حتمی فیصلہ کرنا آسان نہیں رہا لہٰذا وہ بدستور فرائض کی انجام دہی کرتے رہیں گے ۔

 

Advertisement