ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلا دیش نے ٹی ٹونٹی میں پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا کو زیر کر کے سیریز جیت لی۔
پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلا دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 127 رنز بنائے۔ محمود اللہ 53 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شکیب الحسن نے 26 سکور کی باری کھیلی۔ جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا نے 2.2 جبکہ ایلس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں کینگروز کی ٹیم چار وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا سکی۔ مچل مارش 51 سکور بنا کر سرفہرست رہے، شریفل الاسلام نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ شکیب الحسن اور نسیم احمد نے ایک ایک شکار کیے۔
5 میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو 0-3 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ بنگلا دیش نے پہلی بار ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلیا کو پچھاڑا ہے۔