لندن: (روزنامہ دنیا) انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر انجری کے باعث رواں سال کے ختتام تک کرکٹ سے باہر ہوگئے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کی کہنی میں ایک بار پھر فریکچر ہوا ہے جس کے باعث وہ رواں سال کے اختتام تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق آرچر بھارت کے خلاف سیریز اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا حصہ بھی نہیں ہوں گے۔
خیال رہے کہ 26 سالہ فاسٹ باؤلر حال ہی میں کہنی کے آپریشن کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آئے تھے تاہم کہنی میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں مزید آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔