پہلا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز کے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان

Published On 09 August,2021 07:43 pm

کنگسٹن: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی سکواڈکا اعلان کر دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیم میں فاسٹ باؤلر ہولڈر اور مڈل آرڈر بیٹسمین بروکس کو دوبارہ سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے، پہلا میچ 12 اگست سے 16 اگست تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 20 اگست سے 24 اگست تک کھیلا جانا ہے۔ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

ویسٹ انڈیز سکواڈ :

بریتھویٹ، بلیک ووڈ، بونر، بروکس، کارنویل، چیس، ڈی سلوا، ہملٹن، چیمار ہولڈر، جیسن ہولڈر، شائی وہپ، جوزف، کائل میئرز، پاول، کیماروچ، جائیڈن سیل، ویری کن
 

Advertisement