پانچواں ٹی ٹونٹی: بنگلا دیش نے آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کر دیا

Published On 09 August,2021 08:12 pm

ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلا دیش نے پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 60 رنز سے پچھاڑ دیا اور سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی۔

سیریز کے پانچویں میچ میں بنگلا دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 122 رنز بنائے ، محمد نعیم 23 سکور بنا کر سرفہرست رہے، دیگر کھلاڑیوں میں مہدی حسن 13، شکیب الحسن 11، سومیا سرکار 16، محمود اللہ 19، نورالحسن 8، عفیف حسین 10 اور مصدق حسین 4 رنز بنا سکے۔ ایلس اور ڈینیل کرسچین نے 2.2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں کینگروز کی ٹیم 13.4 اوورز میں 62 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ میتھیو ویڈیو 22 اور میکڈرموٹ 17 رنز بنا سکے، دیگر بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔ شکیب الحسن 4، سیف الدین نے 3 شکار کر سکے۔
 

Advertisement