دورہ پاکستان: نیوزی لینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان، لیتھم کپتان مقرر

Published On 09 August,2021 10:53 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، سینئر کھلاڑیوں کی بجائے بیشتر نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئندہ ماہ پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے، 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جو 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

دونوں ٹیمیں انٹرنیشنل ون ڈے سیریز میں شامل تینوں میچز راولپنڈی میں کھیلیں گی، یہ میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

جہاں سیریز میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں رسائی کے لیے اہم ہوں گے تو وہیں 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بھی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کا بہترین موقع ثابت ہوں گے۔

ٹی ٹونٹی سکواڈ:

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے دورہ کے لیے کین ولیمسن کی بجائے ٹام لیتھم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن، ٹوڈ ایسٹل، بینٹ، بلنڈل، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، ڈیرل مچل، اعجاز پٹیل، بین سیئرز، بلیئر ٹیکنر، ول ینگ، ایش سودھی اور مارک چیمپن شامل ہیں۔

 ون ڈے سکواڈ:

ٹام لیتھم (کپتان) ، فن ایلن، ہمیش بینٹ، ٹام بلنڈل، ڈگ بریسول، کولن ڈی گرینڈ ہوم، جیکب ڈیفی، میٹ ہینری، سکاٹ کوگلجن، کول میکونچی، ہینری نکولس، اعجاز پٹیل، رچن ریوندرا، بلیئر ٹکنر، وِل ینگ

اس سے قبل چیف ایگزیکٹو نیوی لینڈ کرکٹ بورڈ ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کے آغاز میں پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنے کے منتظر ہیں۔ خوشی ہے مشکل وقت ختم ہونے کے بعد اب پاکستان میں عالمی کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوچکی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کے آغاز میں پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنے کے منتظر ہیں۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہاکہ بھارت سے باہر نیوزی لینڈ وہ پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کا دورہ کیا اور ہمارے پی سی بی کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ خوشی ہے کہ ایک مشکل وقت ختم ہونے کے بعد اب پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوچکی ہیں۔سپر لیگ میں پاکستان 9 میچز کے بعد 40 پوائنٹس حاصل کرچکا ہے جبکہ نیوزی لینڈتین میچز کھیل کر 30 پوائنٹس حاصل کرچکا ہے۔

شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم 11ستمبر کواسلام آبا د پہنچے گی ،12تا14 ستمبر تک روم آئسولیشن ہوگی ،15تا16ستمبر: ٹریننگ/ پریکٹس/ انٹرا اسکواڈ میچ ہونگے 17ستمبر کو پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ، راولپنڈی میں کھیلاجائیگا 19 ستمبر کو دوسرا یک روزہ بین الاقوامی میچ، راولپنڈی،21 ستمبر کو تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ، راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔25 ستمبر کو پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، لاہور،26ستمبر کو دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، لاہور،29ستمبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، لاہور ،یکم اکتوبر کوچوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، لاہور ،3اکتوبر کو پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، لاہور میں کھیلا جائیگا
 

Advertisement