سابق کرکٹر کرس کرینزکی طبیعت ناساز، ہسپتال میں لائف سپورٹ پر

Published On 10 August,2021 05:09 pm

ولنگٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کرینز آسٹریلیا میں صحت کے مسائل کے باعث گرنے کے بعد کینبرا کے ایک ہسپتال میں لائف سپورٹ پر ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 51 سالہ کرس کرینزنے دل کی تکلیف کے بعد کئی آپریشن کروائے لیکن ان کی ریکوری امیدوں کے مطابق نہیں ہوسکی ہے۔ نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤيڈر کو پچھلے ہفتے کینبرا میں دل میں aortic dissection کی بیماری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق aortic dissection جسم کی مرکزی شریان میں پیدا ہونے والی خرابی ہے۔ نیوزی لینڈ کی پلیئرز یونین فوری تبصرہ فراہم کرنے سے قاصر تھی۔

ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ بورڈ کرس کے پرائیویسی کے حق کا احترام کر رہا ہے اور صورتحال پر تبصرہ نہیں کرے گا۔

کرس کیرنز نے ٹیلی ویژن پنڈت بننے سے پہلے 1989ء سے 2006ء کے درمیان نیوزی لینڈ کے لیے 62 ٹیسٹ ، 215 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے۔

کرس کرینز اپنے دور کے بہترین وائٹ بال آل راؤنڈرز میں سے ایک مانے جاتے تھے۔ ان کے والد لانس کینز نے بھی کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔
 

Advertisement