لاہور: (ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر راشد خان نے ملک میں جاری خانہ جنگی سے پریشان ہو کر کہا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں۔ افغانستان کو تباہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے عمل کے ساتھ ہی ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال شروع ہو گئی ہے ۔افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے حالات مزید بگڑتے جارہے ہیں ،ایسی صورتحال میں افغان لیگ سپنر راشد خان نے دنیا کے سربراہان سے اہم اپیل کردی۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر راشد خان نے دنیا کے سربراہان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے ملک میں افراتفری کی صورتحال ہے ،خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں معصوم لوگ روزانہ مارے جا رہے ہیں۔
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) August 10, 2021
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے گھر اور دیگر املاک تباہ ہو رہے ہیں اور ہزاروں خاندان لاپتہ ہو گئے ہیں ۔معروف کرکٹر نے اپیل کی کہ ہمیں اکیلا نہ چھوڑا جائے ،افغانوں کا قتل عام اور افغانستان کو تباہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ،ہم امن چاہتے ہیں ۔