شکیب الحسن ٹی 20 انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے سپنر

Published On 11 August,2021 10:28 pm

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلا دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے سپنر بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ اعزاز آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں حاصل کیا۔ 34 سالہ آل راؤنڈر نے اس میچ میں 9 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اور مرد میدان قرار پائے۔

اس عمدہ باؤلنگ کے ساتھ ہی انہوں نے وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے سپنر جبکہ مجموعی طور پر دوسرے کھلاڑی ہیں۔ وہ اب تک 84 میچوں میں 102 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

ان سے قبل سری لنکا کے لاستھ ملنگا یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، وہ 107 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
 

Advertisement