مظفر آباد: (دنیا نیوز) کشمیر پریمئر لیگ اوورسیز وارئرز نے راولا کوٹ ہاکس کو بارش سے متاثرہ میچ سات وکٹ سے ہرا دیا۔ مقابلے کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہوا۔ مظفر آباد ٹائیگرز نے ہائی سکورنگ میچ میں باغ سٹالینز کو چار وکٹ کی شکست دے دی۔
راولا کوٹ نے مقررہ بیس اوور میں ایک سو پینتالیس رنز بنائے۔ عمر امین 54 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ عباس آفریدی نے 5 شکار کیے۔ جواب میں بارش کے بعد ہدف اٹھارہ اوور میں 132 کر دیا گیا۔
اس سے پہلے ایونٹ کا ہائی سکورنگ میچ ہوا۔ باغ سٹالینز نے 213 رنز جوڑے۔ شان مسعود نے 65 رنز کی کیپٹن اننگز کھیلی۔ افتخار احمد 86 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں صہیب مقصود کے انسٹھ رنز نے ٹیم کو جیت کی امید دلائی۔ انور علی کے ناٹ آؤٹ سے چار وکٹ کی فتح پائی۔ آل راؤنڈر فاتحانہ اننگز پر مین آف دی میچ قرار پائے۔