ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی دو درجے ترقی

Published On 18 August,2021 07:34 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی دو درجے ترقی ہوئی ہے ، بابر اعظم دسویں سے 8 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

باؤلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ کے شعبے میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن سرفہرست ہیں، انگلش کپتان جوروٹ دوسری اور سٹیو سمتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔

اسی طر ح باؤلنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے فاسٹ باٸولر پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں ،بھارت کے روی چندر ایشون دوسرے اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی تیسرے نمبر ہیں۔

ٹاپ ٹین باؤلرز میں کوئی پاکستانی باؤلر شامل نہیں، شاہین شاہ آفریدی 18 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ آٸی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی پہلی پوزیشن ہے ، بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے جبکہ پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔
 

Advertisement