ٹی 20 ورلڈکپ کا 60 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع، ورچوئل ٹور کا آغاز

Published On 19 August,2021 06:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈکپ کا 60 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا، چمچماتی ٹرافی کے ورچوئل ٹور کا آغاز پر ایونٹ ہیرو کارلوس بریتھویٹ کی نظم نے سب کو پرجوش کر دیا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ رواں برس اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس کی میزبانی بھارت کرے گا۔

دنیا کے پسندیدہ کھیل کرکٹ کے چھوٹے فارمیٹ کا بڑا ایونٹ یو اے ای میں 17 اکتوبر سے شروع ہو گا ، جس کے کاؤنٹ ڈاؤن کو یادگار بناتے ہوئے ٹرافی کے ورچوئل ٹور کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2016 کے فائنل میں لگاتار چار چھکوں سے ٹائٹل جیتنے والے ویسٹ انڈین کارلوس بریتھویٹ کو ورلڈکپ کا ہیرو قرار دیا گیا ہے۔

اس کاؤنٹ ڈاؤن کے موقع پر جارح مزاج بیٹسمین کی طرف سے پڑھی گئی نظم بھی شامل کی گئی جس میں کارلوس بریتھویٹ نے جوشیلے انداز میں اِن ایکشن ہونے کا عزم ظاہر کیا۔

Advertisement