شاہین شاہ میں سپر سٹار بننے کیلئے سب کچھ ہے: عاقب جاوید

Published On 28 August,2021 09:18 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی میں بہت بڑا سپر سٹار بننے کے لیے سب کچھ ہے۔

ایک انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا کہ دنیا میں اس وقت جو باؤلرز تیزی سے آگے آ رہے ہیں ان سب میں شاہین شاہ آفریدی سب سے زیادہ زبردست ہیں، وہ بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مکینیکل ایکشن ہے، ینگ ایج میں تینوں فارمیٹ کھیل رہے ہیں، انہیں آرام کا موقع نہیں مل رہا یا انہیں آرام نہیں دیا جا رہا تاہم اس کے باوجود انہوں نے بہت زیادہ بہتر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا سفر جاری ہے، قد کی وجہ سے بہت مدد مل رہی ہے، نئے بال سے سوئنگ کرنا سیکھ لیا ہے، لمبے سپیل کرنے آ گئے ہیں، اس لیے میں کہتا ہوں کہ شاہین شاہ آفریدی میں سپر سٹاربننے کیلئے سب کچھ ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیسٹ میں بیٹنگ کا مسئلہ نیا نہیں، یہ مسئلہ بہت پرانا چلا آرہا ہے، ہمیں بھی لانگ ٹرم پلان کرنا ہوگا، ٹیلنٹ کو شناخت کریں اور پھر مسلسل موقع دیں۔
 

Advertisement