کیوی کرکٹر کرس کیرنز ہارٹ سرجری کے بعد فالج کا شکار

Published On 28 August,2021 09:24 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) نیوزی لینڈ کے سابق لیجنڈ کرکٹر کرس کیرنز ہارٹ سرجری کے بعد فالج کا شکار ہوگئے ہیں۔ کرس کیرنز کو دل کے آپریشن کے بعد ٹانگوں پر فالج ہوا ہے۔

51 سالہ کرس کیرنز کو آسٹریلیا کے مشہور شہر سڈنی میں دل کی بڑی سرجری کے بعد پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کے کرس کیرنز 2000 میں دنیا کے ٹاپ آل راؤنڈرز میں سے ایک تھے۔

کرس کیرنز کو رواں ماہ میں جان لیوا دل کی بیماری کا سامنا کرنا پڑا جس کی سرجری کر دی گئی تھی۔
 

Advertisement