لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے مونچھوں کے بعد اپنی ایک اور نئی حیران کن تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی فیملی سے ملاقات سے قبل قرنطینہ میں ہیں۔
چند روز قبل وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہیں مونچھوں میں دیکھا گیا تھا اور قومی ٹیم کے سابق کپتان کے اس حلیے کو مداحوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیا گیا تھا۔
تاہم ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کی جانب سے وسیم اکرم کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ مونچھوں کے ساتھ گھر پر مت آنا۔
وسیم اکرم کا قرنطینہ ختم ہونے میں اب بھی دو دن باقی ہیں اور انہوں نے ہوٹل کے کمرے سے ایک اور حیران کن تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کے آدھے سر کے بال اڑے ہوئے ہیں اور وہ کلین شیو میں دکھائی دے رہے ہیں۔
وسیم اکرم نے فیس بک پر بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کی داڑھی اور مونچھیں بڑھی ہوئی ہیں لیکن اس تصویر میں بھی وہ گنجے ہی ہیں۔
تصویر کے کیپشن میں وسیم اکرم نے لکھا کہ میرا آسٹریلیا کے ہوٹل میں قرنطینہ کا 12واں روز ہے اور بالآخر میں نے ریزر ڈھونڈ لیا ہے، خوش ہوں لیکن یہ بہت مشکل ہے۔
— Wasim Akram (@wasimakramlive) August 31, 2021
وسیم اکرم کے اس نئے روپ پر بھی مداحو ں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔