بھارت کے سب سے طویل العمر فرسٹ کلاس کرکٹر کا انتقال

Published On 05 September,2021 06:29 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے سب سے طویل العمر فرسٹ کلاس کرکٹر رگھوناتھ رام چندر چندورکر کا انتقال ہو گیا ہے، وہ 100 سال کے تھے۔

رگھوناتھ کا پاسپورٹ نہ ملنے تک کرکٹ دنیا کا ماننا تھا کہ ان کی پیدائش 1922ء میں ہوئی تھی، مگر پاسپورٹ پر ان کی صحیح یوم پیدائش 21 نومبر 1920ء تھی۔

انڈین ویب سائٹ اردو نیوز 18 کے مطابق رگھوناتھ رام چندر چندورکر نے انبرناتھ میں آخری سانس لی۔ رگھو ناتھ دائیں ہاتھ کے بلے باز تھے۔ انہوں نے کل 7 رنجی ٹرافی میچوں میں مہاراشٹر اور ممبئی کی نمائندگی کی تھی۔

رگھوناتھ رام چندر چندورکر نے فرسٹ کلاس میچوں میں 155 رن بنائے تھے۔ زندگی کی سنچری مکمل کرنے والے رگھو ناتھ تیسرے فرسٹ کلاس ہندوستانی کرکٹر تھے۔
 

Advertisement