نیوزی لینڈ نے آخری ٹی 20 میں بنگلادیش کو 27 رنز سے ہرا دیا

Published On 11 September,2021 08:39 am

ڈھاکا: (ویب ڈیسک) مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سیریز کے پانچویں اور آخر ی میچ میں میزبان بنگلادیش کو 27 رنز سے ہرا دیا۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 161رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے اوپنر فن نے 41 اور کپتان ٹام لیتھم نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔

سیریز میں ٹیم نیوزی لینڈ پر بھاری پڑنے والی ٹیم بنگلادیش اس بار 162 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 134 رنز تک محدود رہی۔ بنگلادیش کے عفیف حسین نے 49، کپتان محمود اللّٰہ اور محمد نعیم نے 23، 23 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم دیگر کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکے۔

نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل اور اسکاٹ کگالائن نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ نیوزی لینڈ اس فتح کے ساتھ سیریز میں شکست کا مارجن 3، 2 کے ذریعے کم کرنے میں کامیاب رہا، بنگلا دیش گزشتہ میچ میں فتح کے ساتھ ہی سیریز اپنے نام کرچکا تھا۔
 

Advertisement