پہلا ٹی ٹونٹی: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ٹھکانے لگا دیا

Published On 11 September,2021 08:45 am

کولمبو: (روزنامہ دنیا) جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکا کو 28 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کرلی۔

جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں پر 163 تک پہنچانے میں ایڈن مارکرم 48، ریزا ہینڈرکس 38، کوئنٹن ڈی کوک 36 اور ڈیوڈ ملر 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وانندو ہسارنگا ہی دو وکٹیں لے سکے۔

جواب میں سری لنکا کو دنیش چندی مل کے 66 اور چمیکا کرونارتنے کے 22 ناٹ آؤٹ چھ وکٹوں پر 135 تک لے جا سکے۔
 

Advertisement