کرکٹ قوانین میں دلچسپ تبدیلیاں،’بیٹس مین‘ کا لفظ ختم

Published On 22 September,2021 11:08 pm

لندن: (دنیا نیوز) کرکٹ کے قوانین میں دلچسپ تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ کرکٹ میں ’بیٹس مین‘ کا لفظ ختم کر دیا گیا۔ تھرڈمین ، نائٹ واچ مین اور ٹویلفتھ مین بھی اب کرکٹ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔

مارلیبون کرکٹ کلب نے ٹوئٹر پر نئے قوانین کی تفصیلات جاری کی ہیں ۔ ایم سی سی کے مطابق یہ فیصلہ صنفی غیر جانبداری کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ اب بیٹس مین کو بیٹر یا بیٹرز پکارا جائے گا۔

فیلڈنگ پوزیشن کے لیے استعمال کیا جانے والا لفظ ’ تھرڈ مین‘ اور ایسے ہی دیگر الفاظ جیسے "نائٹ واچ مین " اور "ٹویلفتھ مین " بھی قانون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

مارلیبون کرکٹ کلب ایک قدیم اور انتہائی معتبر کلب ہے ۔ ایم سی سی 1788 سے کرکٹ کے قوانین کی تیاری اور نفاذ کی ذمہ داری نبھا رہا ہے۔
 

Advertisement