لاہور:(ویب ڈیسک) قومی ٹی 20کپ کے 14ویں میچ میں سندھ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ناردرن کی ٹیم کو 3رنز سے مات دیدی۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں قومی ٹی 20کپ کا 14واں میچ کھیلا گیا جس میں سندھ نے پہلے کھیلتے ہوئے7وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے ،شرجیل خان نے سب سے زیادہ 64رنز کی اننگز کھیلی،دیگر بیٹسمینوں میں سعود شکیل 28اور کپتان سرفراز احمد 26سکور بنا کر نمایاں رہے۔
ناردرن کی جانب سے سلمان ارشاد ،محمد موسیٰ اور شاداب خان نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
سندھ کے 177رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لئے ناردرن نے اپنی بیٹنگ شروع کی اور 7اعشاریہ 3اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 62رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی جبکہ بارش کے نہ رکنے کی وجہ سے سندھ کی ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 3رنز سے فاتح قرار دیدیا گیا۔
43گیندوں پر 2چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے 64رنز کی اننگز کھیلنے پر شرجیل خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 1, 2021
اس فتح کے ساتھ ہی سندھ کی ٹیم ٹیبل پر 8پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے جبکہ نادرن کی ٹیم دوسرے اور خیبر پختونخوا چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 1, 2021
قبل ازیں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 85وکٹوں سے شکست دی۔