نیشنل ٹی 20کپ،سنٹرل نے سدرن پنجاب کو 8وکٹوں سے پچھاڑ دیا

Published On 03 October,2021 11:33 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)نیشنل ٹی 20کپ کے 18ویں میچ میں سنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو 7وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سدرن پنجاب نے سنٹرل کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 119رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی،اعظم خان 45اور آغا سلمان 40سکور بناکر نمایاں رہے،حسن علی نے 4اور فہیم اشرف نے 3وکٹیں اپنے نام کیں۔

120رنز کا ہدف سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر 123رنز بنا کر 17اعشاریہ 2اوورز میں حاصل کرلیا،کپتان بابر اعظم 59رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کامران اکمل نے 28سکور بنائے۔فہیم اشرف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

Advertisement