قومی ٹی 20کپ،بلوچستان کے 4کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت

Published On 06 October,2021 04:33 pm

لاہور:(دنیا نیوز)قومی ٹی 20کپ میں شریک بلوچستان کے چار کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئیں جس کے بعد مذکورہ کرکٹرزکو دس روز کے لئے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بلوچستان سکواڈ میں شامل باقی تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں، بائیو سیکیورببل میں موجود تمام شرکاء کے کوویڈ 19 ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئے تھے۔

بلوچستان کے چار کوویڈ پازیٹو کھلاڑیوں کے نام منظر عام پر آگئےہیں جن میں عاکف جاوید،خرم شہزاد، بسم اللہ خان اور گوہر فیض شامل ہیں۔
بلوچستان کے کھلاڑی جلات خان کو چاروں کوویڈ مثبت کھلاڑیوں کے ساتھ قریبی تعلقات کے شبہ میں آئسولیٹ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ آج ناردرن اور بلوچستان کےدرمیان میچ کھیلا جانا تھا، جسے اب ناردرن اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ سے تبدیل کردیا گیا ہے، بلوچستان ٹیم اپنا میچ 7 اکتوبر کو خیبرپختونخوا کے خلاف کھیلے گی۔

بلوچستان کی سیکنڈ الیون کے سکواڈ میں شامل کھلاڑی اس میچ کے لیے اپنی فرسٹ الیون کو دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ نیشنل ٹٰی20کپ کا دوسرا مرحلہ آج سے لاہور میں شروع ہوچکا ہے جس کیلئے پی سی بی کی جانب سے تمام انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت50روپے مقرر کی گئی تھی۔
 

Advertisement