قومی ٹی 20کپ:سندھ نے آسان مقابلے کے بعد بلوچستان کو شکست دیدی

Published On 11 October,2021 07:59 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)قومی ٹی 20کپ میں سندھ نے آسان مقابلے کے بعد بلوچستان کی ٹیم کو 5وکٹوں سے شکست دیدی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں نیشنل ٹی 20کپ کا دوسرا مرحلہ زور و شور سے جاری ہے جبکہ ایونٹ کے 29ویں میچ میں سندھ نے بلوچستان کی جانب سے دیا گیا 114رنز کا ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر 18اعشاریہ 4اوورز میں حاصل کرلیا۔

بلوچستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 113رنز بنائے،کپتان سہیل اختر نے سب سے زیادہ ناقابل شکست 37رنز بنائے جبکہ بنگلزئی 29اور عبداللہ شفیق 22سکور بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،ابرار احمد نے سب سے زیادہ 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

114رنز کا ہدف سندھ کی ٹیم نے 5وکٹوں کے نقصان پر 117رنز بناکر حاصل کرلیا،محمد طہٰ نے ناقابل شکست 47رنز کی اننگز کھیل کر جیت میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ دانش عزیز نے ناٹ آؤٹ19 رنز کی اننگز کھیلی،کپتان شان مسعود 18سکور بنا کر نمایاں رہے،محمد ابراہیم نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

فاتح ٹیم کے محمد طہٰ کو 48گیندوں پر4چوکوں کی مدد سے 47رنز بنانے اور دو کیچ لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 11, 2021

Advertisement