روی بوپارا نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی ٹاپ 4 ٹیموں میں سے ایک قرار دیدیا

Published On 14 October,2021 10:10 am

لندن: (روزنامہ د نام) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی روی بوپارا نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کی ٹاپ 4 ٹیموں میں سے ایک قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق آل راؤنڈر نے بتایا کہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل تک آسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری نظر میں ٹائٹل کے لیے انگلینڈ کی ٹیم فیورٹ ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کنڈیشنز بیٹنگ کیلئے آسان نہیں ہوں گی۔روی بوپارا نے کہا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے انگلش کرکٹر کو کنڈیشنز کا کافی اندازہ ہوگیا ہوگا۔
 

Advertisement