ٹی20ورلڈ کپ:دوسرا میچ،سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو 6رنز سے زیر کرلیا

Published On 17 October,2021 07:13 pm

مسقط:(ویب ڈیسک)ٹی20ورلڈ کپ کے میلے کا آغاز آج عمان سے ہوگیا جس کے دوسرے میچ میں سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو 6رنز سے زیر کرلیا۔

عمان کے دارالحکومت مسقط کے سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا دوسرا میچ کھیلا گیا جس میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 140رنز بنائے کرس گریوز نے سب سے زیادہ 45رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جارج منسے29اور مارک واٹ 22سکور بناکر نمایاں بیٹسمین رہے،مہدی حسن نے 3،شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

141رنز کا ہدف بنگلہ دیش کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بناسکی،مشفق الرحیم نے سب سے زیادہ 38رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمود اللہ 23اور شکیب الحسن 20رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،سکاٹ لینڈ کے بریڈ وہیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ کرس گریوز نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔کرس گریوز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس میچ میں پاکستان کے احسن رضا اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل براف امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے جبکہ سری لنکا کے رنجن مدوگالے نے میچ ریفری کی ذمہ داری نبھائیں۔