لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو8وکٹوں سے پچھاڑ دیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے گروپ 1کے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا۔
کیریبئینزنے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنائے،ایون لوئس سب سے زیادہ 56رنز بناسکے جبکہ کپتان کیرون پولارڈ 26رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔پروٹیز کے کیشو مہاراج اور پریٹوریس نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
144رنز کا ہدف جنوبی افریقہ کی ٹیم نے صرف 2وکٹوں کے نقصان پر 18اعشاریہ 2اوورز میں حاصل کرلیا،ایڈن مارکرم 51اور ریسی وان ڈر ڈوسن 43سکور بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ ریزا ہینڈرکس نے 39رنز کی اننگز کھیلی،اینرچ نورٹیج کو میچ کا بہترین کھلاڑی دیا گیا۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی میچ ہار چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ نے ہرایا تھا جبکہ جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔