ویرات کوہلی نے بطور کپتان اپنا آخری میچ کھیل لیا

Published On 08 November,2021 11:25 pm

دبئی:(دنیا نیوز)ٹی 20ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف ویرات کوہلی نے بطور کپتان اپنا آخری میچ کھیل لیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے گروپ 2 کے آخری میچ میں بھارت نے نمیبیا کو آسان مقابلے کے بعد شکست دے دی مگر اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ یہ میچ کوہلی کا بطور کپتان بھارتی ٹیم کے لئے آخری میچ تھا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا کہنا تھاکہ بھارتی ٹیم کی 6، 7 سال کپتانی کی اور بہت اچھا وقت گذرا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی کپتانی میرے لیے اعزاز کی بات ہے جبکہ بطورپلیئرٹی 20 کرکٹ کھیلتارہوں گا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی ٹی 20 کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر چکے تھے جبکہ روہت شرما انڈین کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ورلڈ کپ میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہ کرسکی تھی جبکہ پاکستان سے شکست کے بعد مسلمان کرکٹر محمد شامی کو نفرت انگیز مہم کا سامنا کرنا پڑا تو کوہلی نے اپنے ساتھی کھلاڑی کی حمایت کی جو کہ انتہا پسندوں کو بالکل بھی ہضم نہ ہوئی اور ویرات کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز کردیا تھا۔

انتہا پسندوں کی جانب سے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی 10 ماہ کی بیٹی کے ریپ کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔
 

Advertisement