قومی ٹیم سے ریٹائر ہونیوالے محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی

Published On 24 November,2021 06:48 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ لینے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی ہوگئی اور انہوں نے ٹی 10کرکٹ لیگ کو جوائن کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ٹی 10کرکٹ لیگ کے لئے ٹریننگ کیمپ کو جوائن کرلیا ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد محمد عامر نے ٹی ٹین لیگ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا تاہم اب مکمل صحت یاب ہونے کے بعد وہ دوبارہ سے بنگلا ٹائیگرز ٹیم کے ساتھ جڑ گئے ہیں۔

فاسٹ باؤلر اپنی ٹیم کی جانب سے آخری پانچ میچوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ بنگلا ٹائیگرز نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں جن میں سے تین میں کامیابی کے ساتھ ان کی پوائنٹس ٹبیل پر اس وقت چوتھی پوزیشن ہے۔

یاد رہے کہ محمد عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے گزشتہ سال دسمبر میں ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ بعدازاں ان کی دوبارہ ٹیم میں واپسی کی باتیں ہوتی رہیں تاہم انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ان کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور ان کی جگہ کسی نوجوان اور حقدار کو جگہ دی جائے۔
 

Advertisement