نیوزی لینڈ نے بھارت کے کانپور ٹیسٹ جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا

Published On 29 November,2021 05:52 pm

کانپور:(دنیا نیوز)نیوزی لینڈ نے بھارت کے کانپور ٹیسٹ جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔

بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے کیوی کھلاڑی رچن رویندرا نے میزبان باؤلرز کے خوب دانت کھٹے کیے اور 91گیندیں کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔

دو ٹیسٹ میچز کی افتتاحی مقابلے میں 284 رنز کے بھارتی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مہمان نیوزی لینڈ نے 9وکٹ پر 165رنز بنائے، آخری وکٹ کی شراکت نے بھارتی باؤلرز کو کامیابی سے محروم کر دیا۔

ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے 22سالہ رچن رویندرا ڈٹ گئے اورانہوں نے 91گیندوں پر ناٹ آؤٹ 18رنز جوڑے اور اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچا لیا ،اجنکیا راہانے الیون نے 345رنز بنا کر کیویز کو 296رنز پر ڈھیر کر کے برتری حاصل کی تھی۔
 

Advertisement