پی ایس ایل 7، بابراعظم کراچی کنگز کےکپتان بن گئے

Published On 01 December,2021 10:38 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کے حکام نے سیزن کیلئے بابر اعظم کو کپتان مقرر کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بابر اعظم آل راونڈر عمار وسیم کی جگہ کراچی کنگز کی قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، انہیں پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں قیادت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میری پوری کوشش ہو گی کہ بطور کپتان 100 فیصد کارکردگی دکھاوں، مجھے جب کوئی ذمہ داری دی جاتی ہے تو کوشش کرتا ہوں کہ بہتر سے بہتر پرفارم کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کنگز میرے لئے فیملی کی طرح ہے، پچھلے 5 سال سے وہیں کھیل رہا ہوں، اس مرتبہ ٹیم انتظامیہ نے مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے کپتانی کی ذمہ داری دی ہے۔

 

Advertisement