پشاور زلمی کے مزید دو کھلاڑی کورونا میں مبتلا

Published On 25 January,2022 02:03 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے مزید دو کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہو گئے، وہاب ریاض اور حیدر علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے ڈائریکٹر کرکٹ وسیم اکرم کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ ان کا کوویڈ مثبت ٹیسٹ عمان لیجنڈ لیگ سے واپسی پر ہوا۔ گزشتہ سال بھی ڈاکٹرز نے وسیم اکرم کو ذیابیطس کے باعث ہوٹل میں نہ رہنے کا مشورہ دیا تھا۔  

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہونا ہے، ایونٹ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

Advertisement