انگلش ٹیم کا اہم کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان پہنچے کا امکان

Published On 17 May,2022 08:31 am

لندن: (روزنامہ دنیا) رواں سال ستمبر اور اکتوبر کے مہینے میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹی 20 فارمیٹ کے اہم کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان پہنچے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان انگلینڈ کی میزبانی کرے گا تاہم انگلش ٹیم ٹی 20 فارمیٹ کے اہم کھلاڑیوں کے بغیر وطن پہنچے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ملٹی فارمیٹ کے کرکٹرز کی آرام کرنے کی غرض سے پاکستان کے خلاف سیریز میں عدم موجودگی کا امکان ہے۔ گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کو منسوخ کیا تھا تاہم آسٹریلوی ٹیم کے دورے کے بعد انگلش بورڈ نے 7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔

انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے دوبارہ پاکستان آئے گی۔ دوسری جانب انگلینڈ کے نو منتخب ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کا شیڈول بہت مصروف ہے جس پر بورڈ کو نظرثانی کی ضرورت ہے۔
 

Advertisement