سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز، قومی خواتین ٹیم کا اعلان کردیا گیا

Published On 18 May,2022 02:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی خواتین ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ٹی 20 سیریز کا آغاز 24 مئی سے شروع ہوگا ۔

ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کی کپتانی بسمہ معروف کریں گی، عالیہ ریاض، انعم امین، ندا ڈار، کائنات امتیاز، ارم جاوید، فاطمہ ثناء اور ڈیانا بیگ بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

قومی خواتین سری لنکا کے خلاف تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی، چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال کا کہنا ہے کہ میرٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، امید ہے ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔
 

Advertisement