وریندر سہواگ میرے بارے میں سوچ سمجھ کر بولیں: شعیب اختر

Published On 21 May,2022 10:02 am

راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کی جانب سے اْن کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دینے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان کا نیشنل آئیکون ہوں اس لیے میرے بارے میں وریندر سہواگ سوچ سمجھ کر بولیں۔

اپنے بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ وریندر سہواگ کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے اگر اْنہیں آئی سی سی سے زیادہ معلومات ہے تو الگ بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری رائے وریندر سہواگ سے مختلف ہوگی، وریندر سہواگ ایک بہترین کھلاڑی رہے اور بھارت کے بہترین اوپنر رہے ، میں اس عمر میں ہوں جہاں اپنی رائے کا اظہار دیکھ بھال کر کرتا ہوں، نہیں چاہتا کہ میری رائے سے کسی کی دل آزاری ہو۔

اْنہوں نے کہا کہ وریندر سہواگ عموماََ ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں تاہم میرے اچھے دوست ہیں، وریندر سہواگ کے الزامات میں نے نہیں سنے ، میری ہمیشہ کوشش ہوتی تھی کہ آؤٹ کروں نا کہ کسی بیٹر کو زخمی کروں۔
 

Advertisement