ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

Published On 23 May,2022 12:16 pm

لاہور (دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا اسکواڈ میں تین اوپنرز، تین مڈل آرڈر بیٹرز، دو وکٹ کیپرز، تین اسپنرز اور پانچ فاسٹ باؤلرزکو شامل کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں کپتان بابراعظم ، نائب کپتان شاداب خان ،محمد رضوان ،عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

خوشدل شاہ، محمد حارث ، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

سیریز میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں یہ میچز 8، 10 اور 12 جون کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے سیریز کے تربیتی کیمپ کے لیے قومی اسکواڈ یکم جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرے گا۔
 

Advertisement