دنیش کارتک کی بابر اعظم سے متعلق بڑی پیش گوئی

Published On 27 May,2022 06:17 pm

لاہور: (یب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین دنیش کارتک نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ریویو کے لیے بھارتی پریزینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے دنیش کارتک نے کہا کہ بابراعظم تینوں فارمیٹ کے نمبر ون بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر بن سکتے ہیں۔بابر اعظم 100 فیصد تینوں فارمیٹ کے نمبر ون بیٹر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بھارتی کرکٹر کا کہناتھاکہ بابراعظم تینوں فارمیٹ میں شاندار ہیں ، ابھی ان کو کئی ٹیسٹ میچز ملنے والے ہیں، بابر اس وقت ٹیسٹ میں پانچویں جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پہلے نمبر پر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم ہائی کوالٹی پلیئر ہیں وہ اس وقت اپنی بلندی پر ہیں،بابراعظم میں پوٹینشل ہے، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں ۔

Advertisement