لاہور: (دنیا نیوز) رواں سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔
آسٹریلیا میں رواں سال اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل میزبان نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلہ دیش پر مشتمل سہ ملکی سیریز کا پلان بنایا گیا ہے، سیریز کے انعقاد کیلئے تینوں بورڈز کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سے قبل کم ازکم ٹیم کیلئے 6 یا 7 میچز کھیلنے کے مواقع تلاش کر رہے ہیں، نیوزی لینڈ کی پچز میں بھی باؤنس اور پیس ہوتا ہے، گرین شرٹس کو ورلڈ کپ سے قبل وہاں میچز کھیلنے کا فائدہ ہو گا۔