لاہور:(ویب ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، پاک بھارت ٹاکرا 28 اگست کو ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایشیا کپ 2022 رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کے تمام میچز ٹی 20 فارمیٹ میں دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔
Cricketing fans! Get ready to witness Asia s best, battling it out to become Asia s best! Here s how this year s Men s Asia Cup is lined up. Mark your calendars Tell us in the comments, which team are you supporting?#ACC #cricketlove #cricket #AsiaCup2022 pic.twitter.com/DYTBjXnFke
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) August 2, 2022
ابتدائی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان 27 اگست کو دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 28 اگست کو دبئی میں ہی مد مقابل آئیں گے۔
پاکستان اور بھارت 28 اگست کو گروپ مرحلے کے بعد ممکنہ طور پر سپر فور اور فائنل میں بھی مدمقابل آسکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی دھرتی پر ایونٹ کا فائنل میچ 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ 2022 سری لنکا میں ہونا تھا تاہم سیاسی کشیدگی کے باعث ایونٹ متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا۔