بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے نمبر ون بیٹر بن سکتے ہیں: مہیلا جے وردھنے

Published On 12 August,2022 12:10 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکن لیجنڈ مہیلا جے وردھنے بھی قومی کپتان بابر اعظم کے معترف نکلے، مہیلا جے وردھنے کا کہنا ہے کہ بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے نمبر ون بیٹر بن سکتے ہیں۔

سابق سری لنکن کپتان نے آئی سی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کپتان ٹیسٹ رینکنگ میں جوروٹ کو پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بابر اعظم تسلسل کے ساتھ کھیل رہے ہیں، ان کے پاس ٹاپ پر رہنے کا موقع ہے۔ بابر نیچرل ٹیلنٹ ہیں ، وہ ہر طرح کی کنڈیشنز میں پرفارم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میں مقابلہ سخت ہے مگر بابر ان میں بھی ٹاپ پر ہیں، بطور کپتان بھی خود پر ذمہ داری لیتے ہیں، کوئی بھی فارمیٹ ہو اس میں بابر کی تکنیک بہترین ہے۔
 

Advertisement