ٹی 20 رینکنگ: رضوان کی حکمرانی برقرار، بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی

Published On 28 September,2022 05:07 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی 20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ کپتان بابر اعظم کی بھی ایک درجہ ترقی ہوگئی۔

آئی سی سی کی جانب سے کردہ ٹی 20 پلیئرز رینکنگ میں بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو ترقی پاکر دوسرے اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 861 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت کے سوریا کمار یادیو 801 کے ساتھ دوسرے، بابر اعظم 799 کے ساتھ تیسرے، ایڈن مارکرم 792 کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ 707 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان چھٹے، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے ساتویں، سری لنکا کے پاتھم نسانکا آٹھویں، متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم نویں اور جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
 

Advertisement