چیئرمین پی سی بی کی کرسی پر ٹک ٹاکر کی ویڈیوز، تحقیقات مکمل

Published On 28 September,2022 05:52 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے علی فیضان نامی ٹک ٹاکر کی چئیرمین رمیز راجہ کی کرسی پر ویڈیوز بنانے کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

تحقیقات کے مطابق علی فیضان پی سی بی ملازم کا مہمان تھا جبکہ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ملازم کے خلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹک ٹاکر علی فیضان نے پی سی بی سے معافی مانگ لی اور تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
 

Advertisement