اسلام آباد: (دنیا نیوز) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات سے ملاقات کی، وفاقی وزیر اطلاعات نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا۔
17 Saal Ka intezar khatam. is back to play 3 Tests in . Delighted to celebrate this iconic moment of dosti and ta’wun with @benstokes38 @babarazam258 @TheRealPCB @snowball_neil
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) November 28, 2022
zindabad
paindabad#EkSaath #UkSePk pic.twitter.com/psYBAWuIVr
وفاقی وزیراطلات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 17 سال بعد تاریخی ٹیسٹ سیریز کے لئے پوری قوم پرجوش ہے، پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستانی عوام کس طرح کرکٹ سے والہانہ لگاﺅ رکھتے ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے بہترین جگہ ہے، حکومت پاکستان انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بہترین سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے حالیہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔
انگلش کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ بہترین مہمان نوازی پر پاکستان کے عوام کے مشکور ہیں، سکیورٹی تسلی بخش ہے، بہترین کرکٹ کھیلنے کیلئے پرامید ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔